بھٹکل2 جولائی (ایس او نیوز) چھوٹے بچوں اور بچیوں کے رنگا رنگ ملبوسات، بچوں کے کھلونے، جوتے چپل اور دیگر سبھی لوازمات پر مشتمل "فرسٹ کرائی " کے شاندار شوروم کا بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا کے ہاتھوں جمعہ کو خوبصورت افتتاح کیا گیا۔ بھٹکل کے بیچوں بیچ شمس الدین سرکل کے بالمقابل انجمن ویمن کالج روڈ پرواقع سعیدہ کامپلیکس میں موجود اس شوروم میں بچوں کے خوبصورت اور دیدہ زیب کپڑوں سمیت بچوں کے پمپرس، کریم، صابون،لوشن سمیت بچوں کی بہت ساری چیزوں کو ایک جگہ اور ایک ہی شوروم میں دیکھ کر منکال وئیدیا نے نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے بھٹکل کے عوام کو مینگلور ، اُڈپی اور ممبئی وغیرہ بڑے شہروں میں جاکر خریداری کرنی پڑتی تھی، مگر اب سب چیزیں ایک ہی شوروم میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹکل اب تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے، یہاں پر اب بزنس کرنے کے لئے کافی مواقع موجود ہیں، آبادی بڑھ رہی ہے، اطراف کے عوام بھی خریدوفروخت کے لئے اب بھٹکل کا رُخ کررہے ہیں، ایسے میں بھٹکل کے عوام یہاں کوئی بزنس شروع کرتے ہیں تو اُن کے لئے بہت ساری سہولیات دستیاب ہیں، انہوں نے بھٹکل کے عوام پر زور دیا کہ وہ ان تمام اُمور کا فائدہ اُٹھائیں، اس سے علاقہ کے غریب لوگوں کے لئے بھی روزگار ملے گا۔
شوروم کے تعلق سے جانکاری فراہم کرتے ہوئے شوروم کے مالکان فرید ایس جے اور عمران جی ایم نے باری باری بتایا کہ "فرسٹ کرائی" کا یہ پورے ضلع میں واحد آوٹ لیٹ ہے، اس کمپنی کے پورے ملک میں جملہ 180 آوٹ لیٹس ہیں، جبکہ کرناٹک میں یہ ۲۲ واں آوٹ لیٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شوروم میں زیرو سے چھ سال تک کے بچوں کے ریڈی میڈ کپڑے، فٹ وئیر، بے بی چئیر، کھلونے، باتھ اینڈ اسکین ہر طرح کی چیزیں دستیاب ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے موبائیل نمبر 91 9108304050 + پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
افتتاحی تقریب میں انجمن حامئی مسلمین اور مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے اہم ذمہ دار جناب ڈی ایچ شبر، پنچایت ممبر عبدالرحیم، بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے ذیشان علی اکبرا سمیت کافی لوگ موجود تھے۔
اس سے قبل صبح بھٹکل کے نائب قاضی مولانا عبدالعظیم قاضیا ندوی کی دُعا کے ساتھ شوروم کا افتتاح کیا گیا تھا، بعد میں عصر کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ربن کاٹ کرشوروم میں داخل ہوتے ہوئے اعلانیہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں "فرسٹ کرائی" کےبزنس ڈیولپمنٹ ایکزی کوٹیورندھیر جادھو بھی موجود تھے۔